خیبر پختونخوا کے ۱۲ حساس اضلاع سے متعلق اہم فیصلوں کا امکان
Oct 12, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں صوبے کی سکیورٹی صورتحال اور اہم امور پر غور کیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت گورنر فیصل کریم کنڈی کریں گے، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا کے ۱۲ حساس اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ان اضلاع میں فوج کی تعیناتی اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر غور اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔