کترینہ کیف نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والدہ کی دعاؤں اور نیکیوں کو دے دیا

کترینہ کیف نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والدہ کی دعاؤں اور نیکیوں کو دے دیا

Nov 5, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی کامیابیوں اور زندگی میں ملنے والی خوشیوں کا سبب والدہ کی دعاؤں اور فلاحی سرگرمیوں کو قرار دے دیا۔ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے بتایا کہ ان کی والدہ بھارتی شہر مدورائی میں رہائش پذیر ہیں، جہاں انہیں روزمرہ زندگی میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ کے مطابق مدورائی میں مبینہ طور پر روزانہ صرف 12 گھنٹے بجلی فراہم کی جاتی ہے، جبکہ بجلی کی بار بار بندش کے باعث انٹرنیٹ کی سہولت بھی متاثر ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے وہ اپنی والدہ سے ویڈیو کال کے بجائے اکثر عام فون کال پر بات کرتی ہیں۔کترینہ کیف نے بتایا کہ ان کی والدہ مشکلات کے باوجود شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں اور روزانہ اسکول جا کر بچوں کو تعلیم دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے اپنا وقت صرف کرتی ہیں۔اداکارہ نے والدہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک زندگی اور فنی سفر میں ملنے والی کامیابیوں، مواقع اور خوشگوار تجربات کے پیچھے والدہ کے فلاحی کاموں اور دعاؤں کا بڑا حصہ ہے۔