اباسین خبر

کنگنا رناوت کا دلجیت دوسانجھ سے تنازع کی خبروں پر وضاحت

کنگنا رناوت کا دلجیت دوسانجھ سے تنازع کی خبروں پر وضاحت

ممبئی( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ مبینہ اختلافات سے متعلق خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے درمیان کسی قسم کی ذاتی دشمنی موجود نہیں۔اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم کے دوران ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ ماضی میں ایک مخصوص معاملے پر دونوں کی رائے مختلف ضرور تھی، تاہم اس اختلاف کو ذاتی رنجش سمجھنا درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں دلجیت دوسانجھ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں اور وہ انہیں ایک فنکار کے طور پر قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔کنگنا رناوت کے مطابق حیرت کی بات یہ ہے کہ طویل عرصے سے خبروں میں رہنے کے باوجود وہ اور دلجیت دوسانجھ آج تک کبھی آمنے سامنے نہیں ملے۔اداکارہ نے دلجیت کی ایک فلم سے متعلق سوال پر مسکراتے ہوئے مختصر جواب دیا، جس پر وہاں موجود افراد بھی مسکرا اٹھے۔واضح رہے کہ دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں 2020 کے کسانوں کے احتجاج کے دوران سامنے آئی تھیں، جب سوشل میڈیا پر ان کے درمیان تنقیدی تبصروں کا تبادلہ ہوا تھا۔