جیا علی کا ہانیہ عامر کے رویے پر اظہارِ تشویش

جیا علی کا ہانیہ عامر کے رویے پر اظہارِ تشویش

Oct 6, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شو بز ڈیسک) اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے ہانیہ عامر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔ایک حالیہ پروگرام میں جیا علی سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک اداکارہ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا، جس پر انہوں نے ہانیہ عامر کا نام لیا۔جیا علی نے ہانیہ عامر کو بہترین اداکارہ اور پاکستان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے طرزِ عمل پر توجہ دینی چاہیے۔سابق سپر ماڈل نے ہانیہ عامر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب ’’آؤٹ آف کنٹرول‘‘ ہو رہی ہیں۔جیا علی کے ان تبصروں کے بعد شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا پر بھی اس گفتگو کے حوالے سے بحث شروع ہوگئی ہے۔