اباسین خبر

جاپان کی شاندار واپسی، نیدرلینڈز کے خلاف میچ دو دو سے برابر

جاپان کی شاندار واپسی، نیدرلینڈز کے خلاف میچ دو دو سے برابر

ٹیکساس ( شوبز ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایک دلچسپ اور ہائی پروفائل مقابلے میں جاپان نے نیدرلینڈز کے خلاف شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔ڈیلاس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا، تاہم پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں نیدرلینڈز کے کپتان ورجل وین ڈائیک نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، لیکن صرف چھ منٹ بعد جاپان کے کیتو ناکامورا نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔64ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کرائی سینسیو نے ایک اور گول کر کے ٹیم کو دوبارہ سبقت دلائی، جس کے بعد جاپان نے مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔میچ کے آخری لمحات میں 89ویں منٹ میں جاپان کے ڈیچی کامادا نے فیصلہ کن گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر برابر کر دیا اور میچ دو دو سے ڈرا ہو گیا۔