ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرنا ضروری ہے، ماہرہ خان

10 گھنٹے قبل
ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرنا ضروری ہے، ماہرہ خان

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے میں آج بھی لوگ ذہنی صحت کے موضوع پر بات کرنے سے ہچکچاتے ہیں، حالانکہ دماغی بیماریاں بھی دیگر جسمانی امراض کی طرح توجہ اور علاج کی متقاضی ہوتی ہیں۔لندن میں منعقدہ برٹش ایشین ٹرسٹ کی ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ذہنی صحت سے متعلق شعور بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد اس موضوع پر بات کرتے ہوئے شرمندگی یا جھجک محسوس کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ بروقت مدد حاصل نہیں کر پاتے۔اداکارہ نے زور دیا کہ ذہنی بیماریوں کو بھی عام طبی مسائل کی طرح سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ان کے مطابق اگر معاشرے میں اس حوالے سے آگاہی بڑھائی جائے تو لوگ اپنی مشکلات پر کھل کر بات کر سکیں گے اور مناسب علاج تک رسائی بھی ممکن ہو سکے گی۔