لبنان پر اسرائیلی بمباری، میا خلیفہ آبدیدہ، اپنے ہی وسائل سے تباہی کا الزام

3 گھنٹے قبل
لبنان پر اسرائیلی بمباری، میا خلیفہ آبدیدہ، اپنے ہی وسائل سے تباہی کا الزام

لبنان(شوبز ڈیسک)لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور تباہی کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ لبنانی نژاد امریکی شخصیت میا خلیفہ نے حالیہ جنگ بندی کے باوجود بیروت پر ہونے والی بمباری پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور دعویٰ کیا کہ اسرائیل ان کے ٹیکس کے پیسوں سے ان کے آبائی ملک کو نشانہ بنا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وہ تازہ خبروں پر شدید دل گرفتہ ہیں اور بیروت میں چند منٹوں کے دوران درجنوں فضائی حملے کیے گئے۔ ان کے مطابق رہائشی عمارتوں، تعلیمی اداروں، طبی مراکز اور بے گھر افراد کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، حتیٰ کہ جنازوں کو بھی نہیں بخشا گیا۔میا خلیفہ نے اس صورتحال کو انتہائی تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس اسپتال میں ان کی پیدائش ہوئی تھی وہ بھی بمباری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک ہی دن میں سینکڑوں افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے، جسے حالیہ جنگ بندی کے بعد لبنان کا خونریز ترین دن قرار دیا جا رہا ہے۔یہ حملے امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد کیے گئے، جبکہ امریکا نے واضح کیا ہے کہ لبنان اس جنگ بندی میں شامل نہیں۔سوشل میڈیا پر میا خلیفہ کے بیان پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔ بعض صارفین نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ کچھ نے اس صورتحال کے نفسیاتی اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے اسے صدمہ خیز مگر حوصلہ بڑھانے والا تجربہ قرار دیا۔