ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑ کر ایران جانے کا اعلان

1 گھنٹے قبل
ایرانی نژاد اداکارہ مندانا کریمی کا 16 سال بعد بھارت چھوڑ کر ایران جانے کا اعلان

ممبئی( شو بز ڈیسک)ایرانی نژاد بھارتی اداکارہ مندانا کریمی نے 16 سال بعد بھارت چھوڑ کر ایران منتقل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بگ باس 9 سے شہرت حاصل کرنے والی مندانا کریمی نے انسٹاگرام پر بیان میں کہا کہ حالیہ ایران سے متعلق تنازع کے بعد انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد ایران روانگی کی تیاری کر رہی ہیں۔اداکارہ کے مطابق ممبئی میں احتجاج میں شرکت کے بعد انہیں اپنے کئی دوستوں سے دوری کا سامنا کرنا پڑا، جس پر وہ خود کو تنہا محسوس کرتی رہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان مشکل حالات میں انہیں اپنے دوستوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی اور وہ محسوس کرتی ہیں کہ بھارت نے انہیں مایوس کیا ہے۔مندانا کریمی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ کبھی نہیں سوچ سکتی تھیں کہ انہیں بھارت اس طرح چھوڑنا پڑے گا اور یہ فیصلہ ان کے لیے آسان نہیں ہے۔اداکارہ کے مطابق وہ گزشتہ 16 سال سے بھارت میں مقیم تھیں، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث انہوں نے آگے بڑھنے اور ایران واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔