اباسین خبر

انفلوئنسر اوری کی حیران کن آمدن کے انکشافات

انفلوئنسر اوری کی حیران کن آمدن کے انکشافات

ممبئی (شوبز ڈیسک)معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اورہان اوترامانی، جو اوری کے نام سے مشہور ہیں، نے اپنی ڈیجیٹل آمدن اور طرزِ زندگی سے متعلق ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اوری نے بتایا کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے لاکھوں روپے کماتے ہیں۔ ان کے مطابق صرف ایک انسٹاگرام ریل سے انہیں تقریباً 76 لاکھ بھارتی روپے کا معاوضہ ملا۔انہوں نے کہا کہ ان کی زیادہ تر آمدن برانڈز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں اور خصوصی تقریبات میں شرکت سے حاصل ہوتی ہے۔ اوری کے مطابق وہ مختلف تقریبات، جیسے ڈنر، شادیاں اور سالگرہ، میں شرکت کے لیے 15 سے 25 لاکھ روپے تک معاوضہ وصول کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ انہیں اکثر ایک "تجربے" کے طور پر تقریبات میں مدعو کرتے ہیں، جہاں وہ مہمانوں سے ملاقات کرتے ہیں، تصاویر بنواتے ہیں اور اپنے منفرد انداز کے باعث تقریب کو یادگار بناتے ہیں۔اوری نے کہا کہ موجودہ دور میں شہرت ایک باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے اور مضبوط ذاتی برانڈنگ کے ذریعے نمایاں آمدن حاصل کرنا ممکن ہے۔