چیک باؤنس کیس، بھارتی سپریم کورٹ راج پال یادیو پر برہم

چیک باؤنس کیس، بھارتی سپریم کورٹ راج پال یادیو پر برہم

Oct 6, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار راج پال یادیو کو چیک باؤنس کیس میں عدالتی حکم کے باوجود رقم جمع نہ کرانے پر بھارتی سپریم کورٹ کی سخت برہمی کا سامنا کرنا پڑا۔رپورٹس کے مطابق عدالت نے راج پال یادیو کو 2 کروڑ بھارتی روپے جمع کرانے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت دی تھی، تاہم مقررہ مدت میں رقم ادا نہیں کی گئی۔سماعت کے دوران اداکار کے وکیل نے شکایت کنندہ کے بارے میں کہا کہ وہ غریب نہیں ہیں، جس پر جسٹس جوئے مالیا باگچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ کب بولنا ہے، آپ کی جگہ جیل میں ہے۔عدالت نے راج پال یادیو کو اب منگل تک رقم جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ یہ معاملہ 2010 میں ایک فلم کے لیے حاصل کی گئی 5 کروڑ بھارتی روپے کی مالی معاونت اور بعد ازاں جاری کیے گئے چیکس باؤنس ہونے سے متعلق ہے۔