ممبئی( شو بز ڈیسک)ممبئی میں بھارتی ٹی وی اداکارہ سنچیتا اوگلے کی مبینہ خودکشی کے واقعے پر ان کے والد مچھندر اوگلے نے اہم انکشافات کیے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سنچیتا اوگلے کے والد نے اپنے پہلے بیان میں کہا کہ ان کی بیٹی گزشتہ کچھ عرصے سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی اور اکثر اچانک افسردہ ہو جاتی تھی، تاہم وہ اپنی پریشانی کی اصل وجہ گھر والوں سے شیئر نہیں کرتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ اہل خانہ مسلسل اس کی کیفیت کو دیکھتے ہوئے اس کے ساتھ رہنے کی کوشش کرتے رہے، لیکن انہیں اندازہ نہیں تھا کہ معاملہ اتنا سنگین ہو سکتا ہے۔مچھندر اوگلے کے مطابق سنچیتا کو مبینہ طور پر مالی معاملات اور دیگر دباؤ کا بھی سامنا تھا، جس کے باعث وہ ذہنی طور پر مزید پریشانی کا شکار ہو گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ حقیقت سامنے آ سکے۔انہوں نے بھارتی حکام سے اپیل کی کہ اگر ان کی بیٹی کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی ہوئی ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔واضح رہے کہ سنچیتا اوگلے کی موت کے بعد بھارتی ٹی وی انڈسٹری میں افسردگی کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔
بھارتی اداکارہ سنچیتا اوگلے کی موت، والد کے ذہنی دباؤ اور تحقیقات کے مطالبات
واپس خبروں پر
Category:
تفریح