کراچی( شو بز ڈیسک) اداکار علی رضا اور کنزہ ہاشمی ایک حالیہ فین میٹ اینڈ گریٹ کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر زیر بحث آ گئے ہیں۔دونوں اداکار اپنے ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں ایک مال میں مداحوں سے ملاقات کر رہے تھے، جہاں ایک مداح کنزہ ہاشمی کے ساتھ تصویر بنوانے کے لیے آگے بڑھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اس موقع پر علی رضا نے فوری مداخلت کرتے ہوئے مداح کو پیچھے ہٹا دیا، جس کے بعد یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔اس واقعے پر صارفین کی رائے منقسم ہے۔ کچھ افراد نے علی رضا کے رویے کو غیر ضروری اور سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مداح کے ساتھ اس انداز میں برتاؤ مناسب نہیں تھا، جبکہ بعض صارفین نے اسے سیکیورٹی کے تناظر میں درست اقدام قرار دیا۔مداح عبید اعوان نے بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں تصویر بنانے سے روک دیا گیا، جس پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کے بعد ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں ایک طبقہ اسے غیر مناسب اور دوسرا اسے احتیاطی اقدام قرار دے رہا ہے۔
علی رضا اور کنزہ ہاشمی کے فین میٹ اینڈ گریٹ میں واقعہ، ویڈیو وائرل ہونے پر بحث چھڑ گئی
10 گھنٹے قبل