لاہور ( اباسین خبر) جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی اعلیٰ قیادت شریک ہے، جبکہ وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام، شاہ غلام قادر اور مشتاق منہاس سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود ہیں۔اجلاس میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کی آئندہ حکمت عملی، تنظیمی ڈھانچے کی بہتری اور سیاسی رابطوں کے فروغ سے متعلق معاملات پر غور کیا جا رہا ہے۔مشاورتی اجلاس کے دوران مختلف تجاویز اور سفارشات زیر غور ہیں تاکہ پارٹی کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران آئندہ سیاسی لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلوں اور ممکنہ اعلانات کا امکان بھی موجود ہے۔
نواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر اہم مشاورتی اجلاس
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان