اباسین خبر

بنوں میں آئی ای ڈی دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

بنوں میں آئی ای ڈی دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

 پشاور( اباسین خبر)ضلع بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے پینگ میں ایک زور دار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا، جس میں ایک مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ ڈاٹسن گاڑی ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی، تاہم وہ محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر خلیفہ گلنواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔