بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے ای سی بی سے وضاحت طلب کر لی

بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ ویڈیو پر آئی سی سی نے ای سی بی سے وضاحت طلب کر لی

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

دبئی( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ سے متعلق ویڈیو نشر کیے جانے پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے وضاحت طلب کر لی ہے۔آئی سی سی کے مطابق بین اسٹوکس کی ڈریسنگ روم میں ساتھی کھلاڑیوں سے ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی ویڈیو ٹیسٹ میچ کے اختتام سے قبل نشر کی گئی، جو آئی سی سی کے ضوابط کے خلاف ہے۔کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران ڈریسنگ روم کی آڈیو یا ویڈیو ریکارڈنگ کو عوامی طور پر جاری کرنا قوانین کی خلاف ورزی تصور کیا جاتا ہے، جبکہ ای سی بی نے یہ ویڈیو مقررہ وقت سے پہلے نشر کرکے ضابطوں کی خلاف ورزی کی۔واضح رہے کہ بین اسٹوکس نے یہ خطاب میچ شروع ہونے سے قبل ساتھی کھلاڑیوں کو اپنی ریٹائرمنٹ سے آگاہ کرنے کے لیے کیا تھا۔آئی سی سی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگرچہ ویڈیو میچ سے پہلے ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم اسے ٹیسٹ میچ کے اختتام سے پہلے نشر نہیں کیا جا سکتا تھا، اسی لیے اس معاملے پر ای سی بی سے باضابطہ وضاحت طلب کی گئی ہے۔