آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان
Jul 13, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔مردوں کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے بھارت کے شبمن گل، بنگلا دیش کے مصدق حسین اور نیوزی لینڈ کے نیتھن اسمتھ کو نامزد کیا گیا ہے۔خواتین کے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کی ڈینی ویٹ، بھارت کی سری چرنی اور اسکاٹ لینڈ کی کیتھرین کو نامزد کیا گیا ہے۔