شوہر کی وفات کے بعد میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی:رابعہ نورین

4 گھنٹے قبل
شوہر کی وفات کے بعد میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھی:رابعہ نورین

 لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ رابعہ نورین نے شوہر عابد علی کی وفات کے بعد پیش آنے والے مشکل دور اور ذہنی دباؤ کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔رابعہ نورین اپنی جاندار اداکاری اور مختلف ڈراموں میں منفرد کرداروں کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔ ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے ذہنی صحت کے مسائل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی طور پر ایک کٹھن مرحلے سے گزرنے کے بعد انہیں ذہنی صحت کی اہمیت کا احساس ہوا۔انہوں نے بتایا کہ عابد علی کی وفات کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی تھیں۔ ان کے مطابق یہ ایک ایسا مرحلہ ہوتا ہے جس میں انسان زندگی سے دلچسپی کھو دیتا ہے، نہ کھانے کا دل چاہتا ہے، نہ لوگوں سے ملنے کا، نہ ہنسنے کا، نہ ہی روزمرہ کے معمولات انجام دینے کا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس کیفیت میں انسان اکثر اپنی حالت دوسروں سے بیان بھی نہیں کر پاتا، جس سے مشکلات مزید بڑھ جاتی ہیں۔