مومنہ اقبال سے پہلی نظر میں محبت ہوئی: ثاقب چدھڑ

مومنہ اقبال سے پہلی نظر میں محبت ہوئی: ثاقب چدھڑ

Sep 10, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ مومنہ اقبال سے متعلق اپنے ماضی کے جذبات کا انکشاف کردیا ہے۔ مومنہ اقبال کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کے بعد دونوں کے درمیان تنازع خبروں میں رہا ہے۔صحافی ارشاد بھٹی کو دیے گئے انٹرویو میں ثاقب چدھڑ نے بتایا کہ انہوں نے مومنہ اقبال کو پہلی مرتبہ ایک شادی کی تقریب میں دیکھا تھا اور پہلی نظر میں ہی انہیں پسند کرلیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند منٹ کے اندر ہی انہوں نے مومنہ سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ثاقب چدھڑ کے مطابق وہ مومنہ اقبال سے کسی قسم کا تعلق قائم کرنے کے بجائے براہِ راست شادی کے خواہش مند تھے، اسی لیے انہوں نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش بھی کی تھی۔انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس وقت وہ پہلے ہی دو شادیاں کرچکے تھے اور دونوں اہلیہ ان کی مومنہ اقبال سے شادی کی خواہش سے آگاہ تھیں۔ ان کے مطابق مومنہ اقبال بھی ان کی دونوں شادیوں سے واقف تھیں۔واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تنازع چل رہا ہے۔ اداکارہ نے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جبکہ ثاقب چدھڑ ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ پر مختلف جوابی الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔