ہیوگو بینک کو پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کیلئے ریگولیٹری منظوری مل گئی

ہیوگو بینک کو پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری کیلئے ریگولیٹری منظوری مل گئی

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ہیوگو بینک نے اسٹیٹ بینک سے کنٹرولڈ پائلٹ آپریشنز شروع کرنے کی اجازت حاصل کرلی۔پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے اشتراک سے قائم ڈیجیٹل بینک پائلٹ مرحلے میں اپنی مصنوعات، ٹیکنالوجی اور آپریشنز کی آزمائش کرے گا، جبکہ سیکیورٹی، نظام کی کارکردگی اور صارفین کے تجربے کو بھی جانچا جائے گا۔ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کو سراہتے ہوئے ہیوگو بینک کے چیف ایگزیکٹو عاصم حسن نے کہا کہ بروقت معاونت اور ادارہ جاتی رابطہ کاری نے ریگولیٹری مراحل کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔ہیوگو بینک کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی خدمات اور ٹیکنالوجی پر مبنی سرمایہ کاری میں بڑھتے اعتماد کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔