فلم “تری دیو” کا گانا “اوئے اوئے” کیسے قانون نافذ کرنے والوں کے لیے مسئلہ بن گیا

2 دن قبل
فلم “تری دیو” کا گانا “اوئے اوئے” کیسے قانون نافذ کرنے والوں کے لیے مسئلہ بن گیا

لاہور( شو بز ڈیسک)فلمی دنیا میں مقبول گانوں کے چرچے تو عام ہیں، مگر سینما کی تاریخ میں ایک ایسا بھی واقعہ سامنے آیا جب ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہ حیرت انگیز واقعہ 1989 میں ریلیز ہونے والی مشہور ایکشن فلم “تری دیو” سے جڑا ہوا ہے، جس کا ایک گانا بعد میں غیر معمولی مقبولیت کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک مسئلہ بن گیا۔ہدایت کار راجیو رائے کی اس فلم نے اس دور میں باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اور تین فلم فیئر ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔ فلم اُس وقت کی تیسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شمار ہوتی ہے۔فلم میں سنی دیول، جیکی شروف، نصیر الدین شاہ، مادھوری ڈکشت اور امریش پوری جیسے بڑے اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔فلم کا گانا “اوئے اوئے” اس دور میں بے حد مقبول ہوا اور ہر جگہ اس کی دھنیں گونجنے لگیں۔ اس گانے کی موسیقی کلیان جی اور آنند جی کی جوڑی نے ترتیب دی، جبکہ اسے کویتا کرشنا مورتی اور سریش واڈکر نے گایا تھا۔یہ گانا ایک عالمی شہرت یافتہ دھن سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا، جس نے اسے مزید مقبول بنا دیا۔تاہم گانے کی غیر معمولی مقبولیت کے ساتھ کچھ منفی پہلو بھی سامنے آئے، جب بعض افراد نے اس کے اثرات کو غلط انداز میں استعمال کرنا شروع کیا، جس کے باعث یہ معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔