آبنائے ہرمز کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

آبنائے ہرمز کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا

Jul 13, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی معیار کے برینٹ کروڈ کی قیمت ابتدائی ٹریڈنگ میں 3.3 فیصد اضافے کے بعد 78.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ ستمبر ڈیلیوری کے برینٹ فیوچرز 79.17 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتے رہے، جو 22 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔دوسری جانب امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی 3.4 فیصد اضافے کے ساتھ 73.83 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان جاری حملوں کے تبادلے کے باعث عالمی توانائی منڈی میں خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔