کرینہ کپور کی نقل پر حرا مانی تنقید کی زد میں
کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کے انداز کی نقل کرتے ہوئے بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل اور تنقید کا سامنا ہے۔حرا مانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ بھارتی فلم اشوکا کے معروف گانے سن سنانا پر کرینہ کپور کے انداز، رقص، ہاتھوں کی حرکات اور چہرے کے تاثرات کی نقل کرتی دکھائی دیں۔ویڈیو میں حرا مانی سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس تھیں، جبکہ یہ ویڈیو میک اپ کے دوران ریکارڈ کی گئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آئیں۔ بعض صارفین نے ان کی اداکاری اور انداز کو سراہا، جبکہ کئی افراد نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے تنقید کی۔چند صارفین نے سخت اور نازیبا تبصرے بھی کیے، جبکہ بعض نے حرا مانی کے شوہر مانی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔