ہیما مالنی نے دھرمیندر کا اہلِ خانہ کے نام آخری پیغام بتا دیا

ہیما مالنی نے دھرمیندر کا اہلِ خانہ کے نام آخری پیغام بتا دیا

Jul 8, 2026|ویب ڈیسک

ممبئی( شو بز ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے اپنے مرحوم شوہر دھرمیندر کی وفات سے قبل اہلِ خانہ کے لیے دیے گئے آخری پیغام سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ خاندان کو متحد اور ایک دوسرے کے قریب دیکھنا چاہتے تھے۔اداکارہ نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ انٹرویو میں اپنے سوتیلے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ساتھ تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔ہیما مالنی نے بتایا کہ ہندی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر، جن کا گزشتہ برس 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں انتقال ہوا، اپنی آخری گفتگو میں اہلِ خانہ کو ایک ہی نصیحت کر گئے تھے کہ ہر حال میں خاندان کو جوڑے رکھنا اور ایک دوسرے کا ساتھ نبھانا۔78 سالہ اداکارہ اور بھارتی پارلیمنٹ کی رکن نے کہا کہ دھرمیندر نے واضح طور پر کہا تھا کہ "ہمیشہ خاندان کے ساتھ مل کر رہنا، چاہے کوئی بھی صورتحال ہو، خاندان کو ہمیشہ اولین ترجیح دینی چاہیے۔"سنی دیول اور بوبی دیول سے اپنے تعلق کے بارے میں ہیما مالنی نے کہا کہ دونوں نہایت اچھے بیٹے ہیں اور پورا خاندان آج بھی مضبوط رشتے میں بندھا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی خاندانی زندگی کو عوامی سطح پر زیر بحث لانا پسند نہیں کرتے، کیونکہ دھرمیندر بھی ہمیشہ نجی زندگی اور خاندانی معاملات کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے کے خواہش مند تھے۔