جوا ایپ تشہیر کیس میں یوٹیوبر سمیت ملزمان کو عارضی ریلیف مل گیا

2 گھنٹے قبل
جوا ایپ تشہیر کیس میں یوٹیوبر سمیت ملزمان کو عارضی ریلیف مل گیا

لاہور ( شوبز ڈیسک) سیشن عدالت میں جوا ایپ کی مبینہ غیر قانونی تشہیر سے متعلق مقدمے کی سماعت کے دوران یوٹیوبر رجب بٹ اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار احمد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس کے دوران ملزمان رجب بٹ اور ندیم مبارک عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر اور سرکاری وکیل کی عدم دستیابی کے باعث عدالت نے کارروائی ملتوی کر دی اور آئندہ پیشی پر دونوں حکام کی بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف قومی سائبر کرائم ادارے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں جوا ایپ کی غیر قانونی تشہیر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔