ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ، انگلینڈ نے بھارت کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

ہیری بروک کی دھواں دار بیٹنگ، انگلینڈ نے بھارت کو 9 وکٹ سے ہرا دیا

Jul 10, 2026|ویب ڈیسک

برسٹل ( سپورٹس ڈیسک) چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کپتان ہیری بروک کی جارحانہ نصف سنچری کی بدولت انگلینڈ نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن 3-0 کی برتری حاصل کر لی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان شری یاس ایئر نے 49 گیندوں پر 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، جبکہ شیوام دوبے نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور جوش ٹنگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے شاندار آغاز کیا۔ جوز بٹلر کے 13 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد اوپنر فل سالٹ اور کپتان ہیری بروک نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابلِ شکست 146 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو صرف 14 اوورز میں، یعنی 37 گیندیں قبل کامیابی دلا دی۔ہیری بروک نے صرف 35 گیندوں پر 79 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے، جبکہ فل سالٹ نے ناقابلِ شکست 59 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔