عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی

عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی

Jul 20, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبزڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کراچی میں گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت کرکے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔کنسرٹ میں ان کی موجودگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔اس میوزیکل تقریب میں عاصم اظہر کے ساتھ لیجنڈری صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔وائرل ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ کنسرٹ میں داخل ہوتے اور بعد ازاں اسٹیج کے قریب کھڑے ہو کر پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔