ہانیہ عامر کا اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

ہانیہ عامر کا اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں قدم رکھ دیا

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( شوبز ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھتے ہوئے اپنا پہلا گانا ’پابلو‘ جاری کردیا۔’پابلو‘ ہانیہ عامر نے خود تحریر اور ترتیب دیا ہے۔ گانے کی ابتدا پیانو کی دھن سے ہوتی ہے جو اداکارہ کے شوخ اور معصوم انداز سے ہم آہنگ دکھائی دیتی ہے، تاہم بعد میں گانا پنجابی ہپ ہاپ کے رنگ میں ڈھل جاتا ہے۔گانے میں ہانیہ عامر ان افراد کو جواب دیتی نظر آتی ہیں جو انہیں غیر حقیقی شخصیت کا حامل سمجھتے ہیں، جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ بعض لوگ انہیں ضرورت سے زیادہ محتاط بھی تصور کرتے ہیں۔ہانیہ عامر نے گانے میں اپنے ناقدین کو پنجابی اشعار کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود خوش ہیں جبکہ مخالفین پیچھے بیٹھ کر حسد میں مبتلا ہیں۔ گانے میں اداکارہ نے اپنی شہرت اور مقبولیت کا بھی تذکرہ کیا ہے۔