سونے کی قیمت میں 5600 روپے فی تولہ کمی
Sep 24, 2026|ویب ڈیسک
کراچید( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر فی اونس کمی کے بعد 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 5 ہزار 600 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کمی سے 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 171 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 6 ہزار 837 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 147 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 81 روپے کی ہوگئی۔