گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، 9 نشستوں پر کامیابی

1 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان انتخابات: پیپلز پارٹی سب سے آگے، 9 نشستوں پر کامیابی

گلگت( اباسین خبر)گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر لی ہیں۔اتوار کے روز مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر صبح سے ہی ووٹرز کی بڑی تعداد موجود رہی اور شہریوں نے لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہا۔غیر حتمی نتائج کے مطابق اب تک 24 میں سے 19 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، آزاد امیدوار 6 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر ہیں، مسلم لیگ (ن) نے 3 جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی ہے۔حلقہ وار نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے جی بی اے 1، 4، 5، 7، 9، 10، 11، 12 اور 19 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے جی بی اے 18، 20 اور 22 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے جی بی اے 8 جیتا۔ اسی طرح جی بی اے 3، 6، 16، 21، 23 اور 24 میں آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔