گلگت بلتستان انتخابات: جے یو آئی (ف) کا نتائج پر تحفظات کا اظہار

1 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان انتخابات: جے یو آئی (ف) کا نتائج پر تحفظات کا اظہار

گلگت( اباسین خبر)جمعیت علماء اسلام (ف) نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔جے یو آئی (ف) کے رہنما عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ فارم 45 سے متعلق تحفظات انتخابی شفافیت پر سوالیہ نشان ہیں، اور عوامی مینڈیٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش قابل قبول نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے امیدوار کی جیت کو مبینہ طور پر شکست میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ شفاف انتخابات کے بغیر عوام کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا اعلان جاری ہے۔ اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9، آزاد امیدواروں نے 5، مسلم لیگ (ن) نے 3 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی ہے۔