ممبئی( شو بز ڈیسک)ریڈیو جوکی، فلم پروڈیوسر اور کانٹینٹ کریئیٹر آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو انسٹاگرام پر ان فالو کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی خاص بات نہیں اور یہ ایک عام سا معاملہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں آر جے مہوش نے واضح کیا کہ ان کے اور یوزویندر چہل کے درمیان جو صورتحال پیش آئی وہ صرف دوستوں کے درمیان ہونے والے معمول کے اختلافات کا نتیجہ تھی، جسے بلاوجہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب ایک پاپارازی اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے، حالانکہ اس سے قبل وہ ایک دوسرے کو فالو کرتے تھے۔ اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے تعلقات کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔آر جے مہوش اور یوزویندر چہل کی دوستی پہلے بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہے، خاص طور پر کرکٹر کی 2025 میں کوریوگرافر دھناشری ورما سے طلاق کے بعد انہیں مختلف مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا، جس کے بعد رومانوی تعلقات کی افواہیں بھی پھیلتی رہیں۔تاہم دونوں فریقین نے ہمیشہ ان افواہوں کی تردید کی ہے اور اسے صرف دوستی قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دوستی کے معاملات معمول کی بات ہیں، آر جے مہوش کی وضاحت
1 گھنٹے قبل