بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی
Jul 17, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی قرضوں کی مد میں ایک ارب 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کی تازہ تفصیلات جاری کر دی ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق اس ادائیگی کے بعد اس کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 17 ارب 22 کروڑ 58 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر بھی 6 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 5 ارب 44 کروڑ 97 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 31 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 67 کروڑ 55 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔