بلوچستان میں فٹبال گولڈ کپ، 81 ٹیمیں میدان میں اتر گئیں
Sep 24, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ ( سپورٹس ڈیسک)بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوگئیں اور ایوب اسپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں چھٹے آل پاکستان وزیر اعلیٰ بلوچستان فٹبال گولڈ کپ کا آغاز ہوگیا۔ملک بھر سے 81 ٹیمیں ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں، افتتاحی میچ میں بلوچ کلب نوشکی نے افغان کلب چمن کو ایک صفر سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ ماہی گیری حاجی برکت رند تھے، جبکہ سیکریٹری کھیل دُرا بلوچ، ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی اور دیگر کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔فٹبال گولڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 30 لاکھ روپے، رنر اپ کو 15 لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔