ایشین گیمز کبڈی، پاکستان پہلی بار سیمی فائنل سے باہر

ایشین گیمز کبڈی، پاکستان پہلی بار سیمی فائنل سے باہر

Sep 24, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کبڈی ٹیم پہلی مرتبہ ایشین گیمز کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی۔پاکستان کو آخری گروپ میچ میں ایران کے ہاتھوں 51-30 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔پاکستان نے گروپ مرحلے کے 4 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسے اس سے قبل تھائی لینڈ کے خلاف بھی شکست ہوئی تھی۔کبڈی 1990ء سے مسلسل ایشین گیمز کا حصہ ہے۔ پاکستان اب تک ایشین گیمز کبڈی میں 6 کانسی اور 2 چاندی کے تمغے جیت چکا ہے۔پاکستان نے 2014ء کے علاوہ ہر ایشین گیمز میں کبڈی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ 2014ء میں قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر رہی تھی۔ تاہم پہلی مرتبہ پاکستان ایشین گیمز کبڈی کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکا۔