کراچی میں فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل کا جوش، بڑی اسکرینوں پر شائقین کا ہجوم
Jul 15, 2026|ویب ڈیسک
کراچی( سپورٹس ڈیسک) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔کراچی میں فٹبال کے شائقین کی بڑی تعداد نے مختلف مقامات پر نصب بڑی اسکرینوں پر سپین اور فرانس کے درمیان سیمی فائنل میچ دیکھا۔ لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھی مداحوں کا غیرمعمولی رش رہا، جہاں شائقین نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔اس موقع پر سابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی بڑی اسکرین پر میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے اور انہوں نے شائقین کے ساتھ میچ سے لطف اٹھایا۔محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ملیر اور حیدرآباد میں بھی بڑی اسکرینوں کا انتظام کیا گیا، جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے سیمی فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ دیکھا اور عالمی فٹبال ایونٹ کا بھرپور لطف اٹھایا۔