علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

9 گھنٹے قبل
علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

لاہور ( اباسین خبر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی کا شیڈول متاثر ہونے کے باعث متعدد ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار رہیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائنز کی آنے والی پروازوں میں تاخیر کے باعث روانہ ہونے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور کئی پروازیں مقررہ وقت سے کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ، جدہ، استنبول، کولمبو، دبئی اور شارجہ جانے والی مجموعی طور پر پندرہ پروازیں دو سے سات گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔پروازوں کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پر طویل انتظار کرنا پڑا جبکہ ان کے سفری شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوئے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بعض ایئرلائنز کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے باعث بھی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں آمد اور روانگی دونوں آپریشن متاثر رہے۔