فن لینڈ کی انفلوئنسر اولیویا اوراس کاسمیٹک سرجری میں ہلاک
اولیویا ہیلسنکی( شوبز ڈیسک)فن لینڈ سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اولیویا اوراس 27 برس کی عمر میں کاسمیٹک سرجری کے دوران مبینہ طبی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کرگئیں۔ واقعے کے بعد کاسمیٹک طریقۂ کار کے دوران بے ہوشی کی دوا کے استعمال اور طبی نگرانی سے متعلق سوالات بھی سامنے آگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اولیویا ہیلسنکی کے ایک نجی بیوٹی کلینک میں کاسمیٹک طریقۂ کار کروا رہی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ بے ہوشی کی دوا دیے جانے کے فوراً بعد انہیں ہوش نہ آیا اور حالت بگڑنے پر فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹر انہیں بچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔اولیویا کے والدین ریجو اوراس اور جوہانا اوراس نے بھی بیٹی کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ ان کے مطابق اولیویا کو بے ہوشی کی دوا دینے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا، جہاں بعد ازاں ان کا انتقال ہوگیا۔