سری لنکا سیریز پر مکمل توجہ ہے، فاطمہ ثناء

سری لنکا سیریز پر مکمل توجہ ہے، فاطمہ ثناء

Jul 20, 2026|ویب ڈیسک

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ ماضی کو بھلا کر اب پوری توجہ سری لنکا کے خلاف آئندہ سیریز پر مرکوز ہے، جبکہ ٹیم میں جگہ کارکردگی کی بنیاد پر دی جائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثناء نے کہا کہ آئندہ ویمنز ورلڈ کپ پاکستان میں ہونا ہے، اس لیے نئی کھلاڑیوں کے ساتھ مضبوط ٹیم تیار کرنا اہم ہدف ہے۔گزشتہ ورلڈ کپ کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے پاور پلے میں اچھی کرکٹ کھیلی، تاہم مڈل اوورز میں مطلوبہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔انہوں نے کہا کہ جو گزر گیا وہ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اب تمام تر توجہ سری لنکا سیریز پر ہے۔ ان کے مطابق ٹیم نے ایک روزہ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو اپنا ذہنی رویہ مزید مضبوط بنانا ہوگا تاکہ دباؤ کا بہتر انداز میں سامنا کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کا موسم کراچی سے کافی حد تک مماثلت رکھتا ہے، جس سے ٹیم کو سازگار حالات میسر آئیں گے۔