آئٹم سانگ “بلی” کی انٹری کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا: مہوش حیات

59 منٹ قبل
آئٹم سانگ “بلی” کی انٹری کیریئر کا بہترین فیصلہ تھا: مہوش حیات

کر اچی( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ فلمی دنیا میں آئٹم سانگ “بلی” کے ذریعے انٹری لینا ان کی زندگی کے اہم اور بہترین فیصلوں میں سے ایک تھا۔ایک حالیہ انٹرویو میں مہوش حیات نے اپنے فنی سفر اور فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے تجربات پر تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ “بلی” پر پرفارم کرنا ان کے لیے چیلنجنگ اور دلچسپ دونوں تجربہ تھا۔اداکارہ کے مطابق شوٹنگ کے دوران وہ جسمانی تھکن اور چوٹوں کے باوجود نروس تھیں، تاہم سیٹ پر پہنچنے کے بعد ماحول دیکھ کر ان کا اعتماد مزید بڑھ گیا۔مہوش حیات نے کہا کہ یہ ان کے لیے ڈرامہ انڈسٹری سے فلمی دنیا کی طرف ایک بڑا اور فیصلہ کن قدم تھا، جو کامیاب بھی ہو سکتا تھا اور ناکام بھی۔انہوں نے بتایا کہ سینئر اداکار جاوید شیخ نے پہلے ہی ان میں فلم اسٹار بننے کی صلاحیتوں کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد انہیں فلموں میں مواقع ملے۔اداکارہ کے مطابق ہدایت کاروں نے “بلی” کو اس انداز میں فلمایا کہ یہ کہانی کا قدرتی حصہ محسوس ہوا، جیسے کسی گینگسٹر پارٹی کا منظر ہو۔اسی گفتگو کے دوران اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ شوٹنگ کے دوران لوکیشن مالک مہوش حیات کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے گر پڑا۔واضح رہے کہ مہوش حیات جلد فلم “زومبیڈ” میں فہد مصطفیٰ کے ساتھ نظر آئیں گی، جو عیدالاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔