انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی

انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ون ڈے سیریز برابر کردی

Jul 17, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارتی ٹیم 44 اوورز میں 233 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی جانب سے شریاس آئیر نے 66 اور ویرات کوہلی نے 65 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں، تاہم دیگر بلے باز بڑی شراکت قائم نہ کر سکے۔انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور گس اٹکنسن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ثاقب محمود نے دو اور سیم کرن و ول جیکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔234 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے 45ویں اوور کی پہلی گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔میزبان ٹیم کی فتح میں جو روٹ نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 99 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ، پرسدھ کرشنا، گرنور برار، شیوَم دوبے اور اکشر پٹیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ون ڈے میں بھارت نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ اب سیریز کا فیصلہ کن اور آخری میچ 19 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔