ارجنٹینا میچ کے ریفریوں کے خلاف مصر کی فیفا سے باضابطہ شکایت

ارجنٹینا میچ کے ریفریوں کے خلاف مصر کی فیفا سے باضابطہ شکایت

Jul 9, 2026|ویب ڈیسک

مصر( سپورٹس ڈیسک)مصری فٹبال فیڈریشن نے ارجنٹینا کے خلاف ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ریفری کے فیصلوں پر اعتراض کرتے ہوئے فیفا کے پاس باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔مصری فٹبال فیڈریشن نے فرانسیسی ریفری فرانسوا لیٹیکسیئر اور وی اے آر حکام کو ٹورنامنٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میچ کے دوران سنگین فیصلے کیے گئے جنہوں نے مقابلے کے نتیجے پر اثر ڈالا۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ مرکزی ریفری اور وی اے آر حکام نے اہم مواقع پر دوہرا معیار اپنایا اور کئی متنازع فیصلے کیے، جس کے باعث مصر کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔بیان کے مطابق فیفا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ریفری اور وی اے آر حکام کے کردار کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو انہیں ورلڈ کپ میں مزید ذمہ داریاں دینے کے بجائے ٹورنامنٹ سے خارج کیا جائے۔فیفا کی جانب سے مصری فٹبال فیڈریشن کی شکایت پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔