اسلام آباد( اباسین خبر)حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایندھن کے تحفظ اور اضافی کفایت شعاری اقدامات کی نگرانی اور عملدرآمد سے متعلق کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کی جانب سے کفایت شعاری اقدامات سے استثنا کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور پیش کیے گئے کیسز پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بعض اقدامات کے اطلاق سے متعلق استثنا کی سفارشات کو حتمی شکل بھی دی گئی۔کمیٹی نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا کہ وزارت خارجہ اور اس کے کوئٹہ، کراچی، پشاور، گجرات اور لاہور میں قائم رابطہ دفاتر میں قونصلر تصدیقی خدمات جمعے کے روز بھی جاری رہیں گی۔
کفایت شعاری اقدامات میں نرمی، دکانوں کے اوقات اور قونصلر خدمات میں توسیع
9 گھنٹے قبل