ڈیموکریٹس کی فتح، امریکی عوام عملی اقدامات اور ریلیف کے منتظر ہیں: ممدانی

ڈیموکریٹس کی فتح، امریکی عوام عملی اقدامات اور ریلیف کے منتظر ہیں: ممدانی

Nov 5, 2026|ویب ڈیسک

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شاندار کامیابی کے بعد نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ امریکا میں ایک بار پھر نئی صبح طلوع ہو گئی ہے۔انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے ظہران ممدانی کا کہنا تھا کہ امریکی عوام مہنگائی، رہائش کے بڑھتے ہوئے اخراجات، بچوں کی دیکھ بھال پر آنے والے بھاری مصارف اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں سے شدید پریشان ہیں۔ عوام کو ان مسائل سے نجات کے لیے مزید دو سال انتظار کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکی عوام اب محض وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات اور فوری ریلیف چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قومی وسائل فضول جنگوں اور دفاعی اخراجات پر خرچ کرنے کے بجائے تعلیم، صحت اور عوامی فلاح و بہبود جیسے بنیادی شعبوں پر توجہ دی جانی چاہیے۔ظہران ممدانی نے کہا کہ وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس اپنے انتخابی وعدوں کو عملی شکل دینے اور عام شہریوں کی زندگیوں میں حقیقی بہتری لانے کا بہترین موقع ہے۔