سارہ خان کا فلک شبیر سے متعلق دلچسپ انکشاف، ابوبکر سے بھی موازنہ
Nov 5, 2026|ویب ڈیسک
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنے شوہر اور گلوکار فلک شبیر کے بارے میں دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے انہیں مقبول ڈرامے کے کردار ابوبکر سے بھی بہتر قرار دے دیا۔سارہ خان نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ازدواجی زندگی اور شوہر کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلک شبیر سے زندگی میں پرسکون رہنا سیکھا ہے۔ ماضی میں وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جایا کرتی تھیں، تاہم شوہر کی صحبت نے ان کی شخصیت میں ٹھہراؤ پیدا کیا ہے۔گفتگو کے دوران میزبان ندا یاسر نے ڈرامے کے کردار ابوبکر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلک شبیر بھی حقیقی زندگی میں ابوبکر جیسے ہیں۔اس پر سارہ خان نے مسکراتے ہوئے دلچسپ جواب دیا کہ ’’فلک تو ابوبکر کے بھی ابو ہیں۔‘‘