ممبئی( شو بز ڈیسک)ممبئی میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی بہن انیشا پڈوکون نے اپنی بہن کی ذہنی صحت کے مسائل اور ان سے حاصل ہونے والے سبق پر گفتگو کی ہے۔ایک انٹرویو میں انیشا پڈوکون نے بتایا کہ جب دیپیکا ڈپریشن سے گزر رہی تھیں تو اس وقت وہ اس بیماری کی علامات اور اثرات کو پوری طرح نہیں سمجھتی تھیں، کیونکہ دونوں بہنیں مختلف شہروں میں رہتی تھیں جس کے باعث صورتحال کو سمجھنا مزید مشکل ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ دیپیکا کی جدوجہد نے انہیں احساس دلایا کہ ذہنی صحت کے بارے میں آگاہی اور معلومات حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے تاکہ ایسے حالات میں بہتر مدد کی جا سکے۔انیشا کے مطابق اس تجربے کے بعد انہوں نے اپنی ذہنی صحت پر بھی توجہ دینا شروع کی، اور یہ سمجھا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد اسی طرح کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ دیپیکا پڈوکون خود بھی ماضی میں ڈپریشن کے بارے میں کھل کر بات کر چکی ہیں اور ذہنی صحت سے متعلق آگاہی مہمات میں سرگرم کردار ادا کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے 2015 میں ایک فاؤنڈیشن بھی قائم کی تھی جس کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے۔
دیپیکا پڈوکون کی ڈپریشن سے جدوجہد نے ہمیں ذہنی صحت کی اہمیت سکھائی، انیشا پڈوکون
واپس خبروں پر
Category:
تفریح