بلوچستان میں گورنر راج کا فیصلہ وفاقی حکام کے اختیار میں ہے، جعفر مندوخیل
Nov 6, 2026|ویب ڈیسک
کوئٹہ( اباسین خبر) گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق انہیں کوئی اطلاع نہیں، اس حوالے سے فیصلہ اسلام آباد میں موجود بااختیار حکام نے کرنا ہے۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جعفر مندوخیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں گورنر راج نافذ کرنے کا معاملہ وفاقی حکام کے اختیار میں ہے اور انہیں اس بارے میں کسی قسم کا علم نہیں۔انہوں نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں حالات تسلی بخش نہیں ہیں۔ بطور گورنر وہ فی الحال کئی معاملات پر کھل کر بات نہیں کر سکتے، تاہم عہدے پر نہ رہنے کے بعد وہ ان معاملات پر تفصیلی تبصرہ کریں گے۔