دانش تیمور کی پرانی آڈیشن ویڈیو وائرل، مداح اداکار کے سفر سے متاثر

1 گھنٹے قبل
دانش تیمور کی پرانی آڈیشن ویڈیو وائرل، مداح اداکار کے سفر سے متاثر

لاہور( شو بز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ اپنے فنی سفر کے ابتدائی دنوں میں پہلا آڈیشن دیتے نظر آ رہے ہیں۔یہ ویڈیو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ آج کے پراعتماد اور کامیاب دانش تیمور کے مقابلے میں ان کا ابتدائی انداز کافی مختلف دکھائی دیتا ہے۔دانش تیمور آج پاکستان کے معروف اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور کئی کامیاب ڈراموں کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں اپنی نمایاں پہچان بنا چکے ہیں۔ ان کی کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت جوڑی بھی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ وائرل ویڈیو ان کے پہلے آڈیشن کی ہے، جہاں انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی، تاہم بعد میں مسلسل محنت، لگن اور ثابت قدمی نے انہیں انڈسٹری کا نمایاں اداکار بنا دیا۔سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے دانش تیمور کے جدوجہد بھرے سفر کو متاثر کن قرار دے رہے ہیں۔