امریکا، ایران کشیدگی سے خام تیل مزید مہنگا
Jul 15, 2026|ویب ڈیسک
لندن( کامرس ڈیسک) امریکا کی جانب سے ایران کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے اور ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.46 ڈالر یا 1.72 فیصد اضافے کے بعد 86.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔دوسری جانب ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 1.11 ڈالر یا 1.4 فیصد مہنگا ہو کر 80.40 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں جاری فوجی تناؤ کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے۔