پونے( شوبز ڈیسک) بھارتی شہر پونے کے ایک شاپنگ مال میں فلم ’’کاک ٹیل ٹو‘‘ کی تشہیری تقریب اس وقت افراتفری کا شکار ہو گئی جب اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا بڑا ہجوم امڈ آیا۔تقریب میں شاہد کپور، کریتی سینن اور رشمیکا مندانا موجود تھے، جہاں ابتدا میں ماحول خوشگوار رہا اور فنکاروں نے مداحوں سے ملاقات بھی کی۔ اس دوران اداکاروں نے مقامی اسٹریٹ فوڈ ’’وڑا پاؤ‘‘ بھی کھایا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔تاہم تقریب کے اختتام پر اچانک صورتحال بگڑ گئی اور بڑی تعداد میں مداح اسٹیج کے قریب پہنچ گئے، جس کے باعث دھکم پیل شروع ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق سیکیورٹی انتظامات دباؤ کو سنبھالنے میں ناکام رہے اور ہجوم نے حفاظتی رکاوٹیں بھی توڑ دیں۔صورتحال خراب ہونے پر منتظمین نے فوری طور پر تقریب ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور فنکاروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ اس دوران اداکار شاہد کپور ہجوم میں راستہ بناتے نظر آئے جبکہ کریتی سینن نے رشمیکا مندانا کو قریب رکھ کر انہیں محفوظ رکھنے کی کوشش کی۔
پونے میں فلم ’کاک ٹیل ٹو‘ کی پروموشن کے دوران ہجوم بے قابو، تقریب مختصر کر دی گئی
واپس خبروں پر
Category:
تفریح