اباسین خبر

سوشل میڈیا بیانات پر تنقید، ریاست کو کردار ادا کرنا ہوگا: خلیل الرحمٰن قمر

سوشل میڈیا بیانات پر تنقید، ریاست کو کردار ادا کرنا ہوگا: خلیل الرحمٰن قمر

کراچی( شو بز ڈیسک)معروف پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے سوشل میڈیا انفلوئنسر فریحہ فرخ کے ایک وائرل بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تنقید کی ہے۔ایک یوٹیوب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مختلف سماجی موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس دوران ان سے فریحہ فرخ کے متنازعہ بیان سے متعلق سوال کیا گیا۔خلیل الرحمٰن قمر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی غیر مناسب اور سطحی باتوں سے اجتناب کرنا چاہیے اور ان پر زیادہ گفتگو بھی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات کو کنٹرول کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، کیونکہ عام شہری ان رجحانات کو اکیلے نہیں روک سکتے۔ان کے مطابق معاشرے میں پھیلنے والے اس نوعیت کے رویوں کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے، ورنہ محض گفتگو سے انہیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔